امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی دنیا بھر کی خواتین اور بچیوں کے لئے مشعل راہ ہیں، خواتین کی تعلیم کے حوالے سے ملالہ کے خیالات سے متاثر ہوں۔
ملالہ یوسف زئی نے بتایا کہ وہ تعلیم کے لیے افغان لڑکیوں اور سماجی کارکنان کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں ملالہ نے 15 سالہ افغان لڑکی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔
افغان لڑکی کا کہنا تھا کہ امن اور استحکام کے لئے بچیوں کی تعلیم لازم و ملزوم ہے۔
ملالہ نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ امریکا اور اقوام متحدہ افغان بچیوں کو تعلیم کے حق سے محروم نہیں ہونے دیں گے، ملالہ نے افغان اساتذہ کی تنخواہوں کا فوراً بندوبست کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
Comments are closed.