پیر 26؍محرم الحرام 1445ھ14اگست2023ء

ملائیشیا کو شکست، بھارت نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی جیت لی

بھارت نے فائنل میں ملائیشیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر چوتھی مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا۔ 

بھارتی شہر چنئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں ہوم ٹیم کی جیت کا اسکور 3-4 رہا۔

بھارت کی جانب سے جوگراج سنگھ ، ہرمن پریت سنگھ، گرجنت سنگھ اور آکاش دیپ سنگھ نے گول کیے جبکہ ملائیشیا کی جانب سے ابو کمال، رحیم راضی اور محمد امین الدین نے گیند جال میں پہنچائی۔

فائنل سے قبل کھیلے جانے والے تیسری پوزیشن کے میچ میں جاپان نے جنوبی کوریا کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تین مرتبہ یہ ٹائٹل جیت چکا ہے۔ رواں ایونٹ میں قومی ٹیم سیمی فائنل سے قبل ہی آؤٹ ہوگئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.