ہفتہ یکم صفر المظفر 1445ھ19؍اگست 2023ء

ملائیشیا: چارٹر طیارہ گاڑی اور موٹرسائیکل پر گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک

ملائیشیا میں چھوٹا چارٹر طیارہ ہائی وے پر گاڑی اور موٹر سائیکل پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثہ دارالحکومت کوالالمپور کے شمالی علاقے میں پیش آیا، جہاز میں سوار تمام 8 افراد جبکہ سڑک پر 2 لوگوں کی حادثے میں موت ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق طیارہ جس گاڑی اور موٹرسائیکل پر گرا ان دونوں میں ایک ایک افراد سوار تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جہاز میں ایک مقامی سیاستدان بھی سوار تھے۔

رپورٹس کے مطابق جمعرات کو کریش ہونے سے قبل جہاز کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

ملائیشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ جہاز کو اُڑنے کے لیے کلیئر تھا اور اس کے دونوں پائلٹ تجربہ کار تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی حکام طیارے کا بلیک باکس ڈھونڈے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.