پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

ملائیشیا میں سزائے موت ختم کرنے کا قانون منظور

ملائیشیا میں سزائے موت ختم کرنے اور عمر قید کی سزا کو 30 سے 40 سال تک محدود کرنے کا قانون منظور کرلیا گیا۔ ملائیشیا میں 2018 سے پھانسی پر پابندی عائد ہے۔

ملائیشیاکی پالیمنٹ نے لازمی سزائے موت ختم کرنے اور عمر قید کو طبعی عمر تک قید کی مدت میں کمی کرنے کی اصلاحات منظور کرلیں۔

اس قانون کے بعد سزائے موت کو عمر قید سے بدلاجاسکے گا، جب کہ عمر قید کو 30 سے 40 سال تک محدود کیا جاسکے گا۔

منظور شدہ ترامیم، قتل اور منشیات اسمگلنگ سمیت 34 جرائم پر لاگو ہوں گی جن کی سزا اس وقت موت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.