
آئی جی پنجاب راؤ سردار کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج میں بلا وجہ تاخیر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب نے شہریوں کے مسائل سنے اور ازالے کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات دیئے اور کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر مقدمات فوری درج کئے جائیں اور کھلی کچہریوں میں آنے والے بزرگ شہری، معذور اور خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے۔
راؤ سردار نے کہا کہ املاک و اراضیوں پر قبضوں کے کیسز کو افسران ذاتی نگرانی میں جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچائیں اور قبضوں میں ملوث مافیاز اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
Comments are closed.