تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما صاحبزادہ جہانگیر نے مقدس مقام پر نعرے بازی کو قابل افسوس قرار دیا ہے۔
لندن میں جیونیوز سے گفتگو میں صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ سعودی عرب جانے کا صرف اور صرف مقصد عمرہ ادا کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چند پاکستانیوں کی طرف سے مقدس ترین مقام پر نعرے لگانا قابل افسوس ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ میرا اس احتجاج کے حوالے سے قطعاً کوئی تعلق نہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.