مقتول ناظم جوکھیو کے ورثاء اور رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 6 ملزمان کے درمیان صلح ہوگئی۔
مدعی مقدمہ شیریں جوکھیو اور افضل جوکھیو نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو کے قتل کے ملزمان سے صلح کا بیان ریکارڈ کرایا ہے۔
شیرین جو کھیو نے کہا کہ ملزمان کے ساتھ صلح کے لیے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، اللّٰہ کے نام پر معاف کیا ہے، میرے 4 بچوں کےلیے دیت دی جائے۔
افضل جوکھیو نے کہا کہ ہم نے اپنے بڑوں کے کہنے پر ایم پی اے جام اویس و دیگر ملزمان کے ساتھ صلح کر لی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان سے صلح کے لئے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، اگر عدالت جام اویس اور دیگر ملزمان کو کیس سے بری کرتی ہے تو کوئی اعتراض نہیں۔
مقتول کی اہلیہ اور بھائی نے عدالت میں اپنا بیان 22 اکتوبر کو ریکارڈ کرایا تھا۔
Comments are closed.