وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مقتول سعودی سفارتکار حسن القہطانی کے مجرمان کو جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے، قتل میں ملوث تمام مجرمان کے ریڈ نوٹس جاری کردیے گئے ہیں، مجرمان کو پکڑنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔
وزیر داخلہ نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے 3 ارب ڈالر رول اوور کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سعودی حکومت کا 3 ارب ڈالر رول اوور پاکستان کے لیے انتہائی ناگزیر تھا، وزیر اعظم کا حالیہ دورہ پاک سعودی عرب تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک سعودی عرب تعلقات کو خراب کرنے کی کسی بھی سازش کو مل کر ناکام بنائیں گے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر داخلی اور علاقائی سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔
Comments are closed.