خیرپور میں تشدد سے کمسن ملازمہ کی ہلاکت پر مقتولہ فاطمہ کے والدین سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ رانی پور کی عدالت میں پہنچ گئے۔
ملزم اسد شاہ کو 4 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
گزشتہ رات حویلی سے ریسکیو کی گئی 3 خواتین ملازمین، ان کے 4 بچوں کو بھی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے حویلی سے ریسکیو کی گئی تینوں خواتین ملازم کے بیانات قلم بند کر لیے ہیں۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز حویلی میں مرکزی ملزم اسد شاہ کی والدہ کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Comments are closed.