پی ٹی آئی کے رہنما اور آزاد کشمیر اسمبلی کے ممبر مقبول گجر محکمہ داخلہ پنجاب کی پابندی کے باوجود لاہور پہنچ گئے۔
لاہور پولیس مقبول گجر کو حراست میں لینے کے لیے موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے حکومتی آرڈر پر مقبول گجر سے دستخط کرائے۔
اس موقع پر مقبول گجر اور ایس ایچ او عاطف کے درمیان تکرار بھی ہوئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے ساتھ تھانے چلیں باقی وہاں بات کرتے ہیں۔
مقبول گجر کا کہنا تھا کہ میں آزاد کشمیر کا وزیر ہوں، مجھے نہیں روکا جاسکتا، جس کے بعد وہ گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔
واضح رہے کہ ضمنی انتخاب میں امن امان یقینی بنانے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے علی امین گنڈا پور اور مقبول گجر کے صوبے میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔
Comments are closed.