مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں گزشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ رینج میں ایک دھماکا ہوا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس دھماکے میں بھارتی فوج کے2 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دھماکا دوپہر کے 2 بجے بھارتی فوجیوں کی فائرنگ رینج میں ساتھیوں کے ہمراہ تربیت کے دوران ہوا۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے بھارتی فوجیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے موصول ہونے والی اطلاعات میں دھماکے کی نوعیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔
Comments are closed.