مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے تاجر سمیت چار کشمیریوں کی شہادت پر پاکستان نے مذمت کی ہے۔
پاکستان نے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل پرعالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر شہید تاجر کی بیٹی کی دہائی نے دل دہلا دیے، لڑکی کا کہنا تھا کہ جب اس نے بھارتی سیکورٹی فورسز سے پوچھا کہ اس کے والد کو کیوں مارا تو وہ بے شرمی سے ہنسنے لگے۔
دوسری جانب جعلی مقابلے کے خلاف سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ کُل جماعتی حریت کانفرنس نے آج چاروں شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے اور واقعے کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے تاجر سمیت چار کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔
Comments are closed.