مقبوضہ کشمیر میں یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر مکمل ہڑتال ہے، حریت کانفرنس کا کہنا ہے شہداء کے مقدس خون نے ڈوگرہ حکمرانوں کے ظلم و استبداد کے خلاف آزادی کی شمع روشن کی، کشمیری عوام اور مزاحمتی قیادت پر امن سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کےمطابق یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر ہڑتال کی کال حریت کانفرنس نے دی، حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جنگ 13 جولائی ، 1931 کے شہدا ء کے مشن کا تسلسل ہے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اس کو مستقل مزاجی اور عزم کے ساتھ جاری رکھا ہے۔
سید علی گیلانی نے مزید کہا کہ اس روز کشمیریوں نے اپنے سیاسی اور معاشی حقوق کے حصول کیلئے باقاعدہ طور پر اجتماعی جدوجہد کا آغاز کیا اور تب سے لے کر آج تک کشمیری نسل در نسل اس مقصد کے حصول کیلئے برسر جدوجہد ہیں۔
واضح رہے کہ جولائی 1931ء میں آج ہی کے روز ڈوگرہ حکمرانوں نے فائرنگ کرکے 22 کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کردیا تھا۔
Comments are closed.