
کُل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف کل (بدھ کو) مکمل ہڑتال کی کال دے دی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کُل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کو ان کی زمینوں اور جائیدادوں سے بے دخل کرنے کے خلاف کل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
کے ایم ایس کے مطابق حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی زمینوں پر قبضہ کشمیریوں کی شناخت مٹانے کی منظم سازش اور اسے نو آبادی بنانے کی منظم کوشش ہے۔
حریت قیادت کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی زمینوں سے جبری بے دخلی کی مہم ایک منظم سازش ہے۔
حریت کانفرنس کی قیادت کا مزید کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی کے تناسب کو بگاڑنے سے باز رہے۔
کُل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مجرمانہ خاموشی ترک کرے اور مودی کے ہندو توا ایجنڈے سے نجات دلائے۔
Comments are closed.