پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی کی دہشت گردی کا راج جاری ہے، دنیا خاموشی سے دیکھ رہی ہے۔
یوم شہدائے کشمیر کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ 90 سال پہلے آج ڈوگرہ فوجیوں نے پر امن مظاہرے پر فائرنگ کر کے 22 معصوم کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری ہندوستانی ظلم، بربریت اور جبر کے باوجود حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، یوم شہدائے کشمیر کے دن آئیے ہم تمام کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کریں۔
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہزاروں کشمیریوں کو ریاستی درندگی، مستقل تشدد اور اجتماعی قتل کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہندوستانی افواج کے اس وحشیانہ کریک ڈاؤن میں پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا۔
Comments are closed.