مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں تیز رفتار ٹرک بھارتی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ روڈ پر پھسلن کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پہلے سے حادثے کی جگہ پر کھڑی ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بیان میں کہا ہے کہ گاڑی پہلے سے روڈ پر پارک تھی جبکہ دوسری سمت سے آنے والے ٹرک نے ایک گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی اور پھسلن کے باعث حادثہ پیش آیا۔
Comments are closed.