بدھ 28؍محرم الحرام 1445ھ16؍اگست 2023ء

مقبوضہ کشمیر میں بھی یومِ آزادیٔ پاکستان کی مناسبت سے مختلف تقریبات

مقبوضہ کشمیر میں بھی یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری یوم آزادی پاکستان جوش و خروش سے منا رہےہیں۔

کشمیر کی وادی میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار، کشمیریوں نے گھروں کی چھتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر جذبات کی عکاسی کی۔

کشمیر کے کپواڑہ، سری نگر، بارہ مولا اور راجوڑی سمیت کئی اضلاع میں جشن آزادی کے موقع کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

آزاد کشمیر میں بھی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریبات  اور ریلیاں نکالی گئی۔

ریلیوں میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر 19 جولائی1947 کی قرارداد الحاق پاکستان کی رو سے پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا، مودی سرکار تحریک آزادی کو دبانے کے لئے بدترین ریاستی جبر اور ظلم کررہی ہے۔

ریلیوں کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ناجائز انضمام کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر ذرائع ابلاغ، انٹرنیٹ اور مواصلات کی بندش میں گزشتہ 4 سال سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.