بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مقبوضہ کشمیر میں بھارت ہندو وزیر اعلیٰ لانے کی سازش کررہا ہے، صدر آزاد کشمیر

آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت ہندو وزیر اعلیٰ لانے کی سازش کررہا ہے۔

اسلام آباد میں صدر، وزیر اعظم آزاد کشمیر سمیت دیگر حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔

صدر آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ آج آزاد کشمیر کی حکومت میں وزراء، اپوزیشن اور تمام اسٹیک ہولڈرز موجود ہیں، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی فوج دہشت گردی کررہی ہے، اور نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے سری نگر پریس کلب کو بند کر کے آواز دبانے کی کوشش کی ہے۔

بیرسٹر سلطان محمود کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد، مظفر آباد سمیت مختلف شہروں میں 5 فروری پر ریلیاں نکالیں گے، مظفرآباد، لندن اور برسلز میں انٹرنیشنل کانفرنس کررہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لندن میں احتجاج کر کے پوری دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بتائیں گے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوگا تو سب نیویارک جائیں گے، اقوام متحدہ کو بھی یاد کرائیں گے کشمیر کی قراردادوں کو حل کیوں نہیں کیا گیا۔

آزاد کشمیر کے صدر نے کہا کہ او آئی سی زیادہ سے زیادہ مقبوضہ کشمیر پر اجلاس بلائے، یورپین یونین مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اپنا نمائندہ مقرر کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.