مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں گزشتہ ماہ (فروری 2023) میں 5 کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے دو کشمیری نوجوانوں کو دوران حراست شہید کیا گیا۔
اس دوران بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد 193 کارروائیوں میں پُرامن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کر کے 115 نوجوانوں کو گرفتار اور کم از کم 7 افراد کو زخمی کردیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.