
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں بادل پھٹنے کے واقعے میں ضلع کے پہاڑی علاقے میں بادل پھٹنے سے 30 مکانات متاثر ہوئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پانی علاقے کے باغات،گھروں اور اسکولوں میں داخل ہوگیا ہے۔
کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے سے 150 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بادل پھٹنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.