مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور اتوار کو قابض بھارتی فورسز نے سری نگر میں کشمیری نوجوان کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ کشمیری نوجوان کو سری نگر کے علاقے ہروان میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران بھارت کے اسپشل آپریشن گروپ فورسز نے جعلی مقابلے میں شہید کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس علاقے میں کوئی مقابلہ نہیں ہوا بلکہ قابض افواج نے نوجوان کو علاقے کے گھیراؤ کے دوران جعلی مقابلے میں مار ڈالا۔
Comments are closed.