سرینگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی دوبارہ نظربندی کیخلاف مظاہرے میں کشمیریوں نے جیوے جیوے پاکستان اور آزادی کےحق میں نعرے لگائے۔
بھارتی قابض فوج نے پرامن مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی، جس سے صحافی سمیت متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔
سرینگر کی جامع مسجد میں میر واعظ عمر فاروق کی دوبارہ نظربندی کیخلاف مظاہرے میں بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔
جامع مسجد میں جیوے جیوے پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ بھارتی فوج کی آنسو گیس کی شیلنگ سے صحافی سمیت متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔
یاد رہے کہ میر واعظ عمرفاروق کو گذشتہ روز 20 ماہ کی غیرقانونی نظربندی کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ میر واعظ عمرفاروق کا آج جامع مسجد میں نمازجمعہ کاخطبہ متوقع تھا۔
Comments are closed.