مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے جمعہ کو مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔
حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کو بھارتی مظالم اور فسطائیت سے نجات دلانے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے جاری بیان میں کشمیری عوام سے کہا ہے کہ وہ اپنے شہری حقوق پر قدغن کیلئے کالے قوانین کے نفاذ، مسلمان ملازمین کی ملازمتوں سے جبری برطرفی اور کشمیری نوجوانوں اور طلباء کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیلئے جمعہ کو مکمل ہڑتال کریں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی تاریخی حقائق، سچائی اور اعلیٰ اخلاقی معیار پر مبنی ہے، تمام تر بھارتی ظلم و بربریت کے باوجود جیت انشا اللّٰہ کشمیری عوام کی ہی ہو گی۔
Comments are closed.