مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، اور قابض بھارتی فوج نے پلواما اور بڈگام میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
پلواما کے علاقے نائیر میں 4 اور بڈگام کے علاقے چرار شریف میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کیا گیا۔
کشمیری نوجوانوں کو بھارتی فوج نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
بھارتی فوج نے علاقوں کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیے، موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔
آخری اطلاعات آنے تک علاقوں میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے۔
Comments are closed.