بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی جاری رکھتے ہوئے ضلع بارہ مولا میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔

اہل علاقہ کے مطابق کچھ دنوں قبل بھارتی فوج نے دونوں کشمیریوں کو گرفتار کیا تھا اور آج ایک جعلی مقابلے میں انہیں شہید کردیا۔

بھارتی فوج نے محاصرے کی آڑ میں ایک گھر بھی تباہ کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.