مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ سے 2 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔
قابض بھارتی فوج کی سری نگر، کپواڑہ، پلوامہ، شوپیاں سمیت دیگر اضلاع میں کارروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے تلاشی کے دوران گھروں میں چھاپے بھی مارے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی کے مختلف اضلاع میں محاصروں اور تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments are closed.