مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے وادی میں آج بھی ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
قابض بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں کشمیری نوجوان کو شہید کیا۔
نوجوان کی شہادت کے بعد علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے اور قابض بھارتی فورسز کی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے بھارت اور قابض فورسز کے خلاف نعرے لگائے۔ تاہم قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کیا۔
آخری اطلاعات تک علاقے میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے محاصرہ اور تلاشی کا سلسلہ جاری تھا۔
Comments are closed.