مقبوضہ کشمیر میں بادل پھٹنے (کلاؤڈ برسٹ) سے شدید بارش اور سیلاب کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 40 لاپتہ ہوگئے، یہ واقعہ امرناتھ مندر کے قریب ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے بادل پھٹا، جس کے نتیجے میں مندر کے قریب خیمے تباہ ہوگئے۔
صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں جو ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
بھارت کی بارڈر پولیس کے ترجمان نے کہا کہ خطرے کے پیش نظر امرناتھ یاترا کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔
ہندوؤں کا یہ مذہبی تہوار کورونا وائرس کی وجہ سے دو برس بعد 30 جون کو شروع ہوا تھا۔
Comments are closed.