اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

مقبوضہ اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر کا انعقاد

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموں منارہے ہیں۔ آج یوم شہداء کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر کی مساجد میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یاد رہے کہ نومبر 1947 کے پہلے ہفتے میں ڈوگرا فوج نے بڑے پیمانے پر کشمیریوں کو پاکستان ہجرت کرتے وقت شہید کردیا تھا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے جموں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری گزشتہ کئی دہائیوں سے ایک عظیم مقصد کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

حریت کانفرنس کے رہنماوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں اپنی ظالمانہ کارروائیوں کو روکے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.