پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا سگنل دے دیا۔
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ پی ٹی آئی سے نہیں، مہنگائی سے تھا۔ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں اور پیپلزپارٹی کی قیادت کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بنایا جائے گا، ہم نے ہمیشہ عوام کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے، اب بھی تسلیم کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج ہم بھی عمران خان کی طرح رونا رو سکتے تھے لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے۔
Comments are closed.