سینیٹ میں کوورنا ویکسین مفت یا اصل قیمت پر فراہم کرنے سے متعلق قرارداد منظور کر لی گئی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کورونا کی صورتحال اور سے بچاوَ کی ویکسین سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی گئی۔
وزیرمملکت علی محمد نے قرارداد کی تحریر پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کورونا قومی مسئلہ ہے اس پر سیاست نہ کی جائے ایک شرط پر قرارداد کی حمایت کریں گے اگر کورونا پر سیاست نہ کی جائے۔
یوسف رضا گیلانی کی بھی کامران مرتضیٰ کوقرارداد دوبارہ تحریر کرنے کی ہدایت کی لیکن جے یو آئی ف کے مرتضیٰ کامران کا قرارداد دوبارہ تحریر کرنے سے انکار کر دیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ کامران مرتضیٰ کی قرارداد کے حق میں43 مخالفت میں31ووٹ آئے، کوورنا وبا سے متعلق قرادر منظور قرار کی جاتی ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ کوورنا ویکسین مفت یا اصل قیمت پر فراہم کی جائےتمام ممالک میں شہریوں کو کرونا ویکسین لگائی جارہی ہے پاکستان نے ویکسین منگوانے کیلئے پرائیوٹ کمپنی کو ٹھیکہ دیا ہوا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ویکسی نیشن 8 ہزار 400روپے ہے دیگر ممالک میں ویکسین کی قیمت 1500 روپے ہے،یہ آئین کے آرٹیکل 38 کی خلاف ورزی ہے، ریاست اپنے شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرے۔
Comments are closed.