پیر10؍شوال المکرم 1444ھ یکم مئی 2023ء

مفت آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے کے کرپش کی تردید

رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹے کی تقسیم میں 20 ارب روپے کے کرپش کی ڈائریکٹر فوڈ شوذب سعید نے تردید کردی۔

ڈائریکٹر فوڈ شوذب سعید نے کہا کہ 20 ارب روپے کرپشن کی پھیلائی جانے والی افواہ کی تردید کرتے ہیں۔

شوذب سعید نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر 20 ارب روپے کی کرپشن کی افواہ پھیلائی گئی۔

ڈائریکٹر فوڈ  پنجاب نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹارگیٹڈ سبسڈی سے مفت آٹا شفاف طریقے سے دیا گیا، بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت حقدار گھرانوں کا تعین کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حقدار گھرانوں کی نادرا کے ذریعے تصدیق کی گئی، تمام عمل کمپیوٹرائزڈ طریقے سے مکمل کیا گیا، کرپشن کا امکان ممکن نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.