منگل26؍ربیع الثانی 1444ھ22؍نومبر2022ء

مفتی نعیم مرحوم سے میرا قریبی تعلق تھا، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ آ کر بہت خوشی ہوئی، یہ جامعہ دین کی جس طرح خدمت کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ مفتی نعیم مرحوم سے میرا قریبی تعلق تھا، مفتی نعیم مرحوم اپنی ذات میں ایک انجمن تھے، انہوں نے ایک ایسی درسگاہ بنائی جس کی مثال نہیں ملتی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ صحت مند…

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ یہاں دنیا کے کئی ممالک کے طالب علم موجود ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے، اللّٰہ مفتی نعیم کے لگائے ہوئے اس درخت کو شجر سایہ دار بنائے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے مفتی نعیم کے صاحبزادے اس جامعہ کو مزید وسعت دیں گے، اتحاد اور اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.