ممتاز عالم دین اور تنظیم وفاق المدارس کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے چیف جسٹس پاکستان سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے اختیارات کو ریگیولیٹ کرنے کی کوشش کو خدارا سبوتاژ نہ کریں، دور اندیشی کا ثبوت دیجیے۔
اپنے ایک بیان میں مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ آپ 16 ستمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے، از خود نوٹس اور سپریم کورٹ کے بینچوں کی تشکیل کا اختیار سینئر جج صاحبان کی تین رکنی کمیٹی کو تفویض ہونے کی صورت میں آپ کے بعد آنے والوں پر بھی لاگو ہوگا۔
مفتی منیب نے کہا کہ یہ آپ کا ذاتی مسئلہ نہیں، عدلیہ کے ادارے میں توازن رکھنے کا مسئلہ ہے۔
Comments are closed.