وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، ان کی نماز جنازہ کل (بروز) اتوار دن 2 بجے تاجبی خیل لکی مروت میں ادا کی جائے گی۔
ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالشکور کو آبائی علاقے تاجبی خیل میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالشکور کی وفات جماعت، میری ذاتی زندگی اور علاقے کےلیے بڑا نقصان ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مفتی عبدالشکور کی جماعتی، تدریسی، سماجی، سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ کل ہی قومی اسمبلی میں مفتی عبدالشکور نے علاقے کے امن کےلیے آواز بلند کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مفتی عبدالشکور نے حجاج کی خدمت کی، اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، یہ غم صرف ان کے اہل خانہ کا نہیں، میرا اور پوری جماعت کا غم ہے۔
Comments are closed.