اسلام آباد میں گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی میت اسلام آباد سے لکی مروت پہنچا دی گئی۔
مفتی عبدالشکور کی نمازِ جنازہ لکی مروت میں واقع آبائی گاؤں تاجبی خیل میں دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی۔
علاقے میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، جنازہ گاہ اور راستوں میں پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مفتی عبدالشکور اسلام آباد میں میریٹ سے سیکریٹریٹ چوک کی طرف جا رہے تھے کہ شاہراہِ دستور پر ایک گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی تھی۔
حادثے کے بعد مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے تھے۔
Comments are closed.