وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف ن لیگ کے اندر سے اُٹھنے والی آوازیں اونچی ہونے لگيں۔
عابد شیر علی اور جاوید لطیف کے بعد اب حنیف عباسی بھی بول پڑے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے دو سو یونٹ بجلی کے استعمال پر فیول ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کو عوام کے ساتھ مذاق قرار دے دیا۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ عوام کی چیخيں سُنیں اور 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ سمیت تمام ٹیکس واپس لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہیں کیا تو راولپنڈی کے تاجر سڑکوں پر نکلیں گے۔
دوسری جانب مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وہ عابد شیر علی سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا انہوں نے کوئی فیصلہ وزير اعظم کی مرضی کے بغیر کیا ہے، تنقید کرنا بہت آسان ہے۔
Comments are closed.