بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مفتاح کو ٹی وی پر دیکھ کر لوگ ڈر جاتے ہیں، ایاز صادق

وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات سردار ایاز صادق نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے متعلق دلچسپ تبصرہ کردیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ مفتاح صاحب کو ٹی وی پر دیکھ کر لوگ گھبرا جاتے ہیں، مفتاح کو ٹی وی پر دیکھ کر لوگ ایسے ڈرتے ہیں جیسے ڈاکو کا خوف دلا کر بچوں کو سلایا جاتا تھا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ماہانہ ایک لاکھ سے 3 لاکھ تنخواہ پر 12 فیصد ٹیکس ہوگا، سپر ٹیکس بینک اور شوگر انڈسٹری پر بھی ہوگا، سپر ٹیکس ون ٹائم ہوگا۔

ایاز صادق نے کہا کہ ایسی بھی نوبت آئی کہ وزیر خزانہ کو باتوں کے ساتھ ہاتھوں سے سمجھانے کی کوشش کی۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزیر خزانہ نے جو بجٹ دیا وہ ان کا نہیں بلکہ تمام اتحادیوں کا ہے، تمام فیصلے مشاورت سے ہوئے۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت کے عالمی اداروں کو زبان دے کر انکاری ہونے سے عوام اور حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے، ان حالات کے باوجود بہترین بجٹ پیش کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.