بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مفتاح کراچی پہنچ کر کیا کریں گے؟

وزیر خزانہ کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے مفتاح اسماعیل کراچی پہنچ کر شہر کے مختلف مشہور کھانوں کے ہوٹلز پر کھانا کھانے جائیں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے مفتاح اسماعیل سے سوال کیا گیا کہ کراچی پہنچ کر آپ پہلے کس رستوران جائیں گے؟

مفتاح اسماعیل نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں زاہد، ادریس اور جاوید نہار پر جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ ال کباب، غفار، میرٹ کباب اور دھوراجی کا گولا گنڈا بھی کھانے جاؤں گا۔

اسلام آباد پاکستان کے سبکدوش ہونے والے وزیر…

مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے میرے پاس بہت سی چوئسز ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز لند ن میں مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ نواز شریف کو پیش کیا تھا۔

مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ نواز شریف کو پیش کرتے ہوئے کہاتھا کہ وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا، چار ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا، پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی۔

نواز شریف نے مشکل ترین حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا۔

پیر کو رابطہ کرنے پر مفتاح اسماعیل نے کہاکہ وہ وطن واپس پہنچ کر وزارت خزانہ سے مستعفی ہو جائیں گے۔

سبکدوش ہونے والے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل وزارت سے فارغ ہونے کے بعد کوئی اور سرکاری عہدہ قبول نہیں کریں گے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.