بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مفتاح اور اسحاق ڈار کے بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام پر پیچیدگیاں پیدا کردی ہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت تاریخ کی سب سے احمق ٹیم پر مشتمل ہے، مفتاح اور اسحاق ڈار کے بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام پر پیچیدگیاں پیدا کردی ہیں۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فوادچوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آدھی کابینہ کے پاس محکمے ہی نہیں، جن کے پاس محکمے ہیں ان کو اپنے کام کی اے بی سی نہیں پتا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ایک ڈیش بورڈ نہیں بنا، معاشی ٹیم مکمل کنفیوژ ہے، ان کی سیاست دفن ہو چکی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.