بدھ 10؍ذیقعد 1444ھ31؍مئی 2023ء

مفتاح اسماعیل کی تنقید پر خواجہ آصف کی تیر اندازی

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے تنقیدی تبصروں پر تیراندازی کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ وزارت جانے کے بعد مفتاح اسماعیل کے تبصرے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی عدم استحکام نکتہ چینی کا متحمل نہیں، پارٹی کو اعتماد میں لیں تو مفتاح اسماعیل کی نکتہ چینی مفید ہوگی۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ان کا وزارت سے ہٹائے جانا کا گلہ پارٹی کو ٹارگٹ کرنے کا جواز نہیں ہو سکتا۔ مفتاح پارٹی میں ہیں، سیاست میں موسم بدلتے رہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کی قابلیت تسلیم شدہ ہے، وہ اچھے وقت اور رفاقت کو یاد رکھیں۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ باوقار ورکر سرد و گرم برداشت کرتے ہیں، معذرت خواہ ہوں سوشل میڈیا کا سہارا مجبوراً لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.