بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مفتاح اسماعیل کا حماد اظہر کے بیان پر ردعمل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماد بھائی آپ جانتے ہیں جو آپ کہہ رہے ہیں وہ غلط ہے، پھر آپ ایسا کیوں کہہ رہے ہیں۔

جو مسلم لیگ (ن) نے معیشت تباہ کی ہم نے اس پر سخت فیصلے کیے، اس سال بجٹ خسارہ 6 فیصد کے قریب ہوگا، حماد اظہر

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حماد بھائی پلیز عمران خان کی طرح جھوٹ مت بولیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اب بھی آپ کی جماعت کے پاس ہے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ ایک وزیر توانائی نے 20 ہزار کروڑ ایل این جی اور ایس این جی پی ایل میں ضائع کردیے، ایک وزیر توانائی کو ان امور پر بات کرنے کے لیے بہت محتاط ہونا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.