جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مفتاح اسماعیل نے نئی حکومت کے آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کو ناگزیر قرار دیدیا

سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام میں جانے کو ناگزیر قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نئی حکومت کے پاس آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ناگزیر ہے اگر نئی حکومت پروگرام کرلیتی ہے تو معیشت بہتری کی جانب جائے گی۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں وقت لگا تو معیشت کو مشکلات ہوسکتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب وقت پرآئی ایم ایف معاہدہ نہیں ہوتا تو غیریقینی صورت حال پیدا ہوجاتی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے وضاحت کی کہ ہم نے ری امیجنگ پاکستان میں کبھی بھی نہیں کہ سیاسی پارٹی بنائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.