پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے اپنی ساتھی سیاسی رہنما ثانیہ عاشق کا دوپٹہ پسینہ پونچھنے کے لیے استعمال کرنے پر معافی مانگ لی ہے ۔
مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ایک ویڈیو پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔
مفتاح اسماعیل کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو میں مجھے میری بہن ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے چہرہ صاف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو کے مطابق اس سے قبل میں نے اپنی جیب سے ٹشو نکال کر چہرہ صاف کیا تھا۔‘
مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ ’دوسری بار میں نے بے دھیانی میں ثانیہ عاشق کا دوپٹہ پکڑا اور اپنا چہرہ صاف کر لیا۔‘
مفتاح اسماعیل کا اپنی ٹوئٹ میں ثانیہ عاشق سے معافی مانگتے ہوئے کہنا تھا کہ ’یقیناً میں اپنے اس عمل پر معافی مانگتا ہوں۔‘
Comments are closed.