وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھارت سے پیاز اور ٹماٹر لینے کی حمایت کردی۔
ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حالیہ سیلابی صورتحال میں بھارت سے تجارت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارت سے پیاز اور ٹماٹر لینے چاہئیں، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی بات کریں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ذاتی خیال پیش کیا تھا کہ بھارت سے سبزیاں درآمد کی جاسکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ملکی معیشت کو 10 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جبکہ صرف ریلیف سرگرمیوں کےلیے 1 ارب روپے درکار ہیں۔
Comments are closed.