پیپلز پارٹی کی سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ مفاہمت کی طرف جانا اچھی بات ہے لیکن یہ بات ٹی وی انٹرویو سے نہیں پارلیمان سے شروع ہونی چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی آدمی ہیں اور ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، عمران خان بتائیں سیاسی مذاکرات پاکستان کے اندر کیوں نہیں ہو سکتے، ہمیں پارلیمنٹ میں تو ایسا نظر نہیں آیا۔
حنا ربانی کھر نے کہا کہ کچھ دن پہلے وزیرخارجہ نے بیان دیا کہ معافی دینے کے لیے تیار ہیں، جس پر سامنے سے جواب آیا کہ معافی وہ مانگتا ہے جو غلطی کرے، کیا مذاکرات کے لیے وزیراعظم نے پاکستانی قوم کو اعتماد میں لیا؟
Comments are closed.