جمعرات2؍شعبان المعظم 1444ھ23؍فروری 2023ء

مغوی خاتون گراں ناز، بیٹی اور بیٹا بازیاب، پولیس ذرائع

بلوچستان کے علاقے بارکھان سے تعلق رکھنے والی مغوی خاتون گراں ناز، بیٹی اور بیٹے کو بازیاب کرالیا گیا۔

کوہلو، بارکھان، دکی سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں تیز کی گئیں، جس کے بعد مغوی خاتون گراں ناز، بیٹی اور بیٹے کو بازیاب کرا لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بازیاب تینوں افراد سرکاری تحویل میں ہیں، مغویوں کو قانونی کارروائی کے بعد خاندان کےحوالے کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیویز فورس سبی رینج نے سانحہ بارکھان کے سلسلے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے مغویوں کو بازیاب کرایا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خاتون نے ویڈیو پیغام میں سردار کھیتران کی قید سے بازیاب کرانے کی اپیل کی تھی۔

ویڈیو آنے کے بعد یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ خاتون اور دو بیٹوں کی لاشیں قتل کیے جانے کے بعد بارکھان میں کنویں سے ملی ہیں۔

خاتون کے شوہر خان محمد مری کے مطابق ان کے مزید 4 بیٹے اور بیٹی سردار عبدالرحمان کی قید میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.