روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے دعویٰ کیا ہے کہ مغرب نے جی20 مشترکا اعلامیہ کو سیاسی بنانے کی کوشش کی ہے۔
جی 20 اجلاس میں روسی وفد کی قیادت کرنے والے وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ مغرب نے کوشش کی جی 20 اجلاس یوکرین پر روسی اقدامات کی مذمت کے الفاظ شامل کرے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین میں جنگ جاری ہے، ہائبرڈ جنگ جس کی مغرب نے برسوں تیاری کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جی20 مشترکا اعلامیے پر کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے، کل اس کی منظوری دی جائے گی، مشترکا اعلامیہ میں خوراک، توانائی، صحت اور ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.