روسی فوج نے کروز میزائل فائر کر کے مغربی یوکرین میں واقع اسلحہ ڈپو تباہ کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلحہ ڈپو میں امریکا اور یورپی ممالک کی طرف سے یوکرین کو فراہم کردہ ہتھیار موجود تھے۔
ترنوپل کے گورنر نے کہا کہ بحیرہ اسود سے ہونے والے روسی راکٹ حملے میں ایک فوجی تنصیب کو نقصان پہنچا ہے، واقعے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
روس نے تواتر کے ساتھ امریکا اور دیگر ممالک کی طرف سے یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی پر تنقید کی ہے۔
رواں ماہ کے آغاز میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ اگر مغربی ممالک یوکرین کو دور تک مار کرنے والے میزائل فراہم کریں گے تو روس نئے اہداف کو نشانہ بنائے گا۔
دوسری طرف یوکرینی رہنماؤں نے مغربی ممالک کے ساتھ حالیہ دنوں میں بھاری اسلحہ فراہم کرنے کی درخواستیں کی ہیں کیونکہ روسی افواج ملک کے مشرقی علاقے کو بھاری توپ خانے سے نشانہ بنا رہی ہے۔
Comments are closed.