بدھ 23؍ربیع الثانی 1445ھ8؍نومبر 2023ء

مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہوگا

مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہوگا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ جمعہ کی دوپہر تک شمالی علاقوں میں موجود رہے گا۔

اس دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے علاوہ پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.